نیپال اور بھارت علی الترتیب ریختر سکیل پر 6.3 اور 5.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیپال میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین بتائی گئی ہے۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں یکے بعد دیگر زلزلے کے دو جھٹکے آئے جن کی شدت 6.3 اور 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں زلزلے کے جھٹکے ضلع بجھنگ میں آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈیرا دون، اتر پردیش اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں