سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہاں

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق سعودی عرب کی ورلڈ کپ میزبانی کی خواہش تمام شعبوں میں ترقی کی عکاس ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لئے اپنا نام باضابطہ طور پر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی افتتاحی بولی کو ملک میں عالمی سطح کے فٹ بال مقابلوں کی میزبانی کے بڑھتے ہوئے تجربے اور فیفا 2023 کلب ورلڈ کپ اور اس کے بعد 2027 کے ایشین فٹ بال چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے شائقین کی میزبانی کے تجربہ حاصل ہو گا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس حوالے سے کہا کہ 'میزبانی کا ارادہ اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے ہمیشہ دنیا میں امن و محبت کے پیغام کو پھیلایا ہے۔'

ولی عہد کا کہنا تھا کہ 'امن وسلامتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کھیل اس کے سب سے اہم اورنمایاں پہلوؤں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے ذریعے مختلف نسلوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آپس میں ملنے کا موقع ملتا ہے۔'

انہوں نے کہا مملکت نے بہت سے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں سپورٹس شامل ہے۔

شہزادہ محمد کا کہنا تھا "سعودی عرب اپنے شاندار ثقافتی ورثے، معاشی طاقت اور اپنے عوام کے عزائم کی بدولت بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے ایک معروف مرکز اور بین الاقوامی منزل کے طور پر تیزی سے ابھرا ہے۔"

یاد رہے کہ سعودی وژن 2030 میں کھیلوں کو نہایت اہمیت دی گی ہے جن کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی اور شہریوں کی زندگی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ایس پی اے کے مطابق سعوی عرب 2018 سے 50 سے زائد معروف عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے جن میں فٹ بال، موٹر سپورٹس، ٹینس، ای سپورٹس اور گالف جیسے کھیل شامل ہیں۔

سعودی عرب 1994 سے چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے
سعودی عرب 1994 سے چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے

سعودی عرب 1994 سے چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر کھیل نے اس موقع پر کہا کہ ’2034 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہمیں دنیا میں عالمی کھیلوں کا صف اول کا ملک بننے کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔‘

2026 کے بعد سے فیفا ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گے اور سعودی عرب تمام میچز کے انتظامات اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں