کیمسٹری کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا

تین کیمیا دان مشترکہ طور پر انعام کے حقدار قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سویڈش رائل اکیڈمی نے کیمسٹری میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

مونگی جی باوندی، لوئس ای بروس اورالیگزے ایچ ایکیموف کو، کوائنٹم ڈاٹس دریافت کرنے اور ان پر تحقیق کرنے پر نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

کوانٹم ڈاٹس انتہائی چھوٹے ذرات ہوتے ہیں۔ وہ ایل ای ڈی لائیٹس اور ٹی وی اسکرینز اور کینسر کی سرجری کے دوران استعمال ہوتے ہیں۔

رواں سال کے فزکس کے شعبے کا نوبیل کمیٹی نے فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا۔ نوبیل انعام تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ تینوں سائنسدانوں نے الیکٹران کی ساخت پر تحقیق کی تھی۔

اس سے قبل طب کے شعبے کا ( میڈیسن پرائز ) نوبل انعام دو سائسدانوں کیٹلن کریکو اور ڈاکٹر ڈریو ویس مین نے مشترکہ طور پر جیت لیا ہے۔

کیٹالین کریکو ایک ہنگرین-امریکن بائیو کیمسٹ ہیں جبکہ ڈریو ویس مین ایک امریکی ڈاکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ فزیالوجی یا طب کا نوبل انعام سائنس دانوں کے ایک ایسے جوڑے کو دیا گیا ہے جس نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جس کی وجہ سے کرونا وائرس کی ویکسینز بنیں۔

یہ ٹیکنالوجی وبائی مرض سے پہلے تجرباتی تھی لیکن اب دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں