آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز، افتتاحی میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے مقابلوں کا بھارت میں آغاز ہو گیا۔ افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

عالمی مقابلوں کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

یہ پاکستان کی ٹیم کا سات سال بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے جہاں وہ اس سے قبل 2016 کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت گئی تھی۔

ورلڈ کپ کا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہی سری لنکا سے ہو گا۔

ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور میزبان بھارت کرکٹ کے دنیا کے سب سے بڑے میدان احمد آباد میں 14 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گے، جس کے بعد پاکستان کا اگلا میچ 20 اکتوبر کو پانچ مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا سے ہو گا۔

قومی ٹیم کا کا اگلا میچ 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چنائی، 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف چنائی میں ہی ہوگا، بنگلہ دیش اور پاکستان کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں 31 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 نومبر کو بنگلورو میں میچ ہوگا اور قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو کھیلے گی اور یہ میچ ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کا آغاز احمد آباد میں 5 اکتوبر کو دفاعی چمپیئن انگلینڈ اور گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے درمیان میچ سے ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں