آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے شہر احمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعرات کے روز نریندر مودی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جو روٹ 77 سکور کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ انگلش بائولر میٹ ہینری نے 48 رنز دے کر 3 شکار لیے۔

جوابا نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران ٹیم نے 37 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ گنوا کر ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ فاتح شراکت میں ڈیوون کانواوئے نے 152 جبکہ رچن رویندرا نے 123 سکور بنائے۔ دونوں نے 273 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

نیوزی لینڈ کے رویندرا کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں