سعودی عرب: تنزانیہ کے جڑواں سیامی بچوں کو علاحدہ کرنے کا آپریشن شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دارالحکومت ریاض میں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے جڑواں سیامی بچوں کو علاحدہ کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز ہو گیا۔ آپریشن میں مصروف سرجیکل ٹیم کی سربراہی شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کر رہے ہیں۔

تنزانیہ کے جڑواں بچوں حسن اور حسین کو آپریشن کے لئے ریاض کے شاہ عبداللہ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا۔

نو مراحل پر مشتمل اس مشکل آپریشن اندازا 16 گھنٹے پر محیط ہو گا جس میں 35 سرجنز، کنسلٹنٹ، سپیشلسٹ، نرسز اور ٹیکنکل ماہرین شامل ہوں گے۔

آپریشن سے قبل ڈاکٹر الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سیامی بچے حسن و حسین کا نچلا دھڑ جڑا ہوا ہے جبکہ ان کا جگر، آنتیں اوردیگر اجزا بھی مشترک ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں