سعودی عرب عالمی سطح پر ابھرتی سیاحتی منزل بن چکا ہے: وزارت سیاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی وزارت سیاحت کے مطابق مملکت میں بسنے والے ہمہ رنگ طبقات کے مزاج سے ہم آہنگ تنوع کے ساتھ سعودی عرب آج دنیا کا ایک منفرد سیاحتی مقام بن چکا ہے۔

ایک بیان میں وزارت سیاحت کا کہنا تھا کہ سال بھر مملکت میں ہونے والی نمائشوں، کانفرنسوں اور دیگر پروگرامات میں شرکت کرنے والے لوگ مملکت میں دیگر تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے زائرین ایک ہی ویزے میں مقدس مقامات کی زیارت کا شرف بھی حاصل کر سکتے ہیں اور سعودی عرب کے تمام علاقوں کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں۔

وزارت سیاحت نے کہا کہ مملکت دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، یہ تمام گروہوں اور طبقات اور ہر سطح پر ایک ممتاز اور ابھرتی ہوئی منزل ہے۔ دنیا بھر سے زائرین سال بھر اس میں آتے ہیں۔

سعودی عرب کی سیاحت
سعودی عرب کی سیاحت

عالمی پروگرامات

سعودی محکمہ سیاحت نے کہا کہ مملکت میں اب بھی بہت سے ممتاز بین الاقوامی ایونٹس کے آغاز کے منتظر ہیں جو مملکت کے اندر اور باہر سے لاکھوں مداحوں کو کھینچ لائیں گے۔

آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اب بھی نئی اور بہت سی سرگرمیاں اور ایونٹس شامل ہیں جن میں مختلف اور متنوع شعبوں میں بین الاقوامی کانفرنسز اور نمائشیں شامل ہیں۔

سعودی عرب میں نمائشوں اور کنونشنز کی جنرل اتھارٹی نے تمام شعبوں میں تقریباً 43 نمائشوں اور کانفرنسوں کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں صرف اکتوبر کے مہینے کے دوران کلائمیٹ ویک، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ڈیجیٹل یونیورسٹیز کانفرنس، الیکٹرک کاروں کی نمائش، سعودی خواتین کی لیگ، میڈ ان سعودی نمائش، فیشن ویک اور دیگر سرگرمیاں منعقد ہو رہی ہیں۔ ان کے علاوہ ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے علاوہ عرب خطے اور مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ایونٹ ہے جو ہر عمر اور طبقے کے افراد کے لیے سیاحت کے حوالے سے اہم ترین پروگرام ہے۔

ایک سیاح ریاض کے نیشنل میوزیم میں نمائش کے دوران تصویر لے رہی ہے۔ [رائیٹرز]
ایک سیاح ریاض کے نیشنل میوزیم میں نمائش کے دوران تصویر لے رہی ہے۔ [رائیٹرز]

نمائشوں کی سیاحت

نمائش اور کانفرنس کی سیاحت کو مملکت میں سیاحت کے شعبے کا ایک لازمی جزو سمجھا جاتا ہے۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل پر امید ہے کہ سعودی عرب میں نمائش اور کانفرنس کی سیاحت کے شعبے میں آنے والے سالوں میں سالانہ 11 فیصد اضافہ ہو گا۔

نمائشوں میں شرکت کی بڑھتی ہوئی مانگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ویزہ حاصل کرنا اور مملکت میں سفر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان، ہموار اور محفوظ تر ہو گیا ہے۔ اس وقت مملکت میں آنے کے لیے متعدد نوعیت کے ویزے موجود ہیں۔ ان میں عمرہ کرنے، سیاحتی دورے کرنے اور نمائشوں کانفرنسوں میں شرکت کے ویزے شامل ہیں۔

سیاحتی ویزا، ٹرانزٹ ویزا اور فیملی ویزا 59 دوست اور برادر ممالک کے شہریوں کےلیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے رہائشیوں کے علاوہ کے لیے ای ویزہ کی سہولت موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں