سعودی عرب میں لڑائی جھگڑے کی وائرل ویڈیو کا واقعہ دو ماہ پرانا ہے: پولیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مشرقی گورنری میں سوشل میڈیا پر وائرل لڑائی جھگڑے کے ایک ویڈیو کلپ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کلپ ایک ماہ پرانے واقعے کا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص کسی دوسرے نامعلوم شخص کو مار پیٹ کا نشانہ بنا رہا ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی انکوائری کی ہے جس کی تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ واقعہ کوئی دو ماہ پرانا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے پولیس کو شکایت نہیں کرائی تاہم پولیس نے قانون کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسے ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس واقعے کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کےتحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں