شام میں ملٹری کالج پر خونریز حملہ کی ویڈیو وائرل

گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والوں میں خوف پھیل گیا، زخمیوں کو دکھایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے شہر حمص میں ایک نامعلوم ڈرون نے ملٹری کالج پر ڈرون حملہ نے تباہی مچا دی ۔ حملے میں 100 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خوفناک حملہ کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں حملہ کے وقت کے رقت آمیز مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ویڈیو میں حمص میں ایک نامعلوم ڈرون کے ذریعے ملٹری کالج کو نشانہ بنانے کے پہلے کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں گورنریٹ میں افسران کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والوں میں خوف و ہراس کی کیفیت دکھائی گئی اور اور زخمی افراد کا خون بہتے دکھایا گیا۔ ایک اور ویڈیو کلپ بھی گردش کیا گیا جس میں ملٹری کالج میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک اور زخمی ہوتے دکھایا گیا ۔ آبزرویٹری نے مزید کہا کہ کالج کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 180 افراد سے تجاوز کر گئی۔

شامی ٹیلی ویژن نے کہا کہ حملہ گورنری میں افسران کی گریجویشن تقریب کے اختتام کے بعد ہوا۔ شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ مسلح دہشت گرد تنظیموں نے ہی حمص میں ملٹری کالج پر حملہ کیا ہے۔ جمعرات کو شامی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں