شہزادی نورہ یونیورسٹی نے ای-لرننگ میں اعلی' اعزازات اپنے نام کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی نے ای لرننگ اور ٹریننگ میں جدت طرازی کے لیے شاندار ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس کے مطابق یہ عزازات نیشنل ای لرننگ سینٹر کی طرف سے 1,300سے زیادہ اندراجات کے موازنے کے بعد امپیکٹ اور ایکسیلنس کیٹیگریز میں پیش کیے گئے۔

یونیورسٹی نے امپیکٹ کے زمرے میں قومی ای لرننگ پلیٹ فارم FutureX کے ساتھ مل کر فاصلاتی اور تربیتی پروگرامز کی نمائش میں شرکت کی تھی۔

یہ انعامات جامعہ نورہ کے جدید ترین اختراعی ذرائع اور ٹیکنالوجیز پر مبنی ای لرننگ کے شعبے میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انسانی سرمائے کی ترقی میں قومی کوششوں، اختراعی طریقوں، اور جدید ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لانے اور ان کی تربیت فراہم کرنے والوں کی مثبت مسابقت اس شعبے کی ترویج کے لیے ترغیب اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں