مراکش نے سعودی عرب کی 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کی حمایت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مراکش جو اسپین اور پرتگال کے ساتھ 2030 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا نے جمعرات کو 2034 کے فٹ بال ورلد کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی خواہش کی حمایت کی ہے۔

مراکش کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت مراکش 2034 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں حصہ لینے کی سعودی عرب کی خواہش کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور ہم سب کو اس کھیل کے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لیے سعودی عرب کی صلاحیت پر یقین ہے۔ کیونکہ سعودی عرب جامع ترقیاتی نشاۃ ثانیہ سے گذر راہا ہے اوراس کی تنظیمی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔

بدھ کوسعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے 2034ء کے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ فیفا کی جانب سے ایشیا اور اوشیانا خطے کے ممالک سے ایونٹ کے انعقاد کے لیے فائلیں جمع کرنے کے چند منٹ بعد یہ پیش رفت سامنے آئی تھی

سعودی اعلان کو خلیجی فٹ بال ایسوسی ایشن کے علاوہ قطر، امارات، کویت، عمان اور بحرین کی فٹبال فیڈریشنوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں