بائیڈن کا نیتن یاہو کو ’تمام مناسب طریقوں‘ سے اسرائیل کی مدد کا وعدہ

اسرائیل مخالف کوئی فریق موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے: امریکی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہفتے کو شدید کشیدگی میں کم از کم 250 اموات کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے ہر قسم کی مدد دینے کی پیش کش کی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا کہ ’میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ اپنی گفتگو میں واضح کر چکا ہوں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیلی حکومت اور عوام کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔‘

انہوں نے اسرائیل پر حملے کی ’شدید مذمت‘ کرتے ہوئے کہا کہ میری انتظامیہ کی اسرائیلی سکیورٹی کے حمایت مضبوط ترین ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ ’امریکہ کسی اور اسرائیل مخالف فریق کی جانب سے اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کے خلاف وارننگ جاری کر رہا ہے۔‘

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ حماس کے دہشت گردوں کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے اور یہ کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اس آپریشن کے سلسلے میں اسرائیل حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا، ''ہم اسرائیلی حکومت اور عوام کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اور ان حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جانے سے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 198 ہو چکی ہے اور ان حملوں میں 1610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں