مصر: دو اسرائیلی سیاح پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سکندریہ میں دو اسرائیلی سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی سیاحوں کی ہلاکت اتوار کے روز اس وقت ہوئی جب ایک پولیس افسر نے سیاحوں کے گروپ کو اپنی بندوق سے نشانہ بنایا۔

مصری سیکورٹی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کو ہلاک کرنے والا پولیس افسر پولیس سیکرٹری ہے اور سکندریہ میں سیاحوں کی حفاظت کی ذمہ داری پر مامور ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پولیس افسر نے اسرائیلی سیاحوں پر اپنے ذاتی اسلحے سے فائرنگ کی۔ یہ سیاح سکندریہ شہر کے علاقے مانشیوا میں موجود تھے۔

سیاحوں کی اس ہلاکت کے بعد سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں