سپورٹس پریزینٹر زینب عباس نے جھوٹے مقدمے کے بعد بھارت چھوڑ دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی بھارتی پروپیگنڈے کے آگے بے بس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت ویسے تو اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی باز نہ آیا تاہم اس دفعہ مہمان نوازی میں بھی فیل ہوگیا۔ پاکستانی سپورٹس پریزینٹر زینب عباس بھارت میں جھوٹے مقدمے کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی چلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کو جھوٹے کیس کے اندراج کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی چلی گئی ہیں۔ آئی سی سی بھی بھارتی پروپیگنڈے کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے جھوٹا کیس کررکھا تھا، بھارتی وکیل نے ساٸبر کراٸم میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی۔

بھارتی وکیل کا دعویٰ ہے کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف ٹویٹ کیے، زینب عباس نے 8 سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے۔ زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں