غزہ پر ہر نئی بمباری کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو قتل کردیں گے: القسام بریگیڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر کسی وارننگ کے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے میں ایک اسرائیلی شہری قیدی کو پھانسی دینا شروع کر دیں گے۔

شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو بغیر کسی وارننگ کے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں تو ہمارے دشمن کے ایک یرغمال شہری کو پھانسی دے کر اس کا بدلہ چکایا جائے گا۔ اس کی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ گیند اب سے اسرائیل کے کورٹ میں ہے ۔ ہم دنیا کے سامنے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس تقریباً 100 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔ تحریک اسلامی جہاد نے اپنے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ذریعے اعلان کیا کہ تحریک نے 30 اسرائیلیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں