جنگ سے دس روز قبل قاہرہ کے تل ابیب کو متنبہ کرنے کی خبریں درست نہیں: مصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ مصر کے حوالے سے بعض ذرائع ابلاغ میں جو خبریں آئی ہیں وہ جنگ شروع ہونے سے 10 دن قبل اسرائیل کو ایک بڑے آپریشن سے متعلق خبردار کر رہی ہیں۔ مصر نے باضابطہ طور پر ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ اس نے جنگ کے آغاز سے 10 دن قبل اسرائیل کو ایک بڑی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔

مصر کے ایک سرکاری ذریعہ نے اعلان کیا کہ مصر کے حوالے سے بعض ذرائع ابلاغ میں جو خبریں آئی ہیں کہ مصر نے جنگ شروع ہونے سے 10 روز قبل اسرائیل کو ایک بڑے آپریشن سے متنبہ کیا تھا، یہ درست نہیں ہیں۔

ذرائع نے مصری میڈیا کو بتایا کہ مصری مؤقف سب کو معلوم ہے۔ مصری ایجنسیوں نے جنگ کے آغاز سے ہی اپنے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ مصر کی جانب سے صورت حال کو پرسکون کرنے اور کشیدگی کو روکنے کے لیے دونوں فریقوں سے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں۔

اسی تناظر میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو بدھ کے روز عمان کے سلطان سلطان ہیثم بن طارق نے فون کیا۔ اس گفتگو میں میں فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان موجودہ کشیدگی پر ہونے والی پیش رفت پر بات کی گئی۔ خطے کی سلامتی، استحکام، اور تنازعات کی وجہ سے شہریوں کو درپیش انسانی مصائب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے تمام فریقوں کے لیے پرسکون رہنے اور تشدد کو کم کرنے پر زور دیا اور متحد کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں