سعودی وزیر خارجہ کا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور

فرانسیسی ہم منصب سے فون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانسیسی وزیر خارجہ سے فون پر بات کی ہے اور اسرائیل کی طرف سے غزہ محاصرے کو ختم کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔ تاکہ اہل غزہ کو خوراک اور ادویات سمیت ریلیف کا دوسرا سامان پہنچایا جا سکے۔

مملکت کے اعلی ترین سفارتکار نے اس فون کال کے دوران اپنی ہم منصب کیتھرین کولونا سے کہا انسانی بنیادوں پر زیر محاصرہ لاکھوں اہل غزہ کو ریلیف کا سامان پہنچانا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔

اس موقع پر دونوں طرف کے اعلی ترین سفارت کاروں نے بین الاقوامی اقدامات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور فوجی کارروائی روکنے پر زور دیا تاکہ سویلینز کی جانیں بچائی کا سکیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر زور دے کر کہا مسئلے کے منصفانہ اور جامع حل کے لئے ضروری ہے کہ تحفظ و استحکام کا ماحول پیدا کیا جائے۔

واضح رہے اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر میکرون کے درمیان بھی اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ پر بات چیت ہو چکی ہے۔ عالمی قیادت اس معاملے میں باہم مسلسل رابطے میں مگر بمباری کا سلسلہ بھی جاری یے اور اسرائیل نے 23 لاکھ فلسطینی عربوں سے غزہ کی پٹی خالی کرانے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں