اسرائیل۔فلسطین تنازعہ خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں، روسی صدر کی نیتن یاہو کو آفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان محاذ آرائی کے خاتمے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ کریملن کے مطابق یہ پیش کش انہوں نے پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک فون کال کے دوران کی۔

کریملن کے مطابق پوتین نے اسرائیلی وزیر کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو وہ صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے اٹھا رہے ہیں تاکہ تشدد کو بڑھاوا دینے سے روکا جا سکے۔ اس کا مقصد غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کی راہ میں بند باندھنا ہے۔

پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کو فون کرنے سے پہلے روسی صدر نے ایران، مصر، شام اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہتے شہریوں کے خلاف تشدد کسی طور قابل قبول نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں