بکتر بند گاڑیاں اور زمینی افواج غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار: اسرائیلی فوج

صہیونی فوج نے غزہ کے الزیتون محلے کے مکینوں کو جنوب کی طرف چلے جانے کی اپیل کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ بکتر بند گاڑیاں اور زمینی افواج غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج اب غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی مشق کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ’’ایکس‘‘پلیٹ فارم پر کہا کہ ہم اس وقت جنوبی سیکٹر میں ایک حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس حملے کے لیے بکتر بند گاڑیاں اور زمینی افواج مستعد اور تیار ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے غزہ کے الزیتون محلے کے مکینوں سے پٹی کے جنوب کی طرف جانے کی اپیل کردی۔

ایک اور تناظر میں یروشلم پوسٹ اخبار نے اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے حوالے سے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ کی وجہ سے اب تک تقریباً 78 ہزار اسرائیلی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اخبار نے بتایا کہ کہ اسرائیل نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر غزہ کی پٹی کے ارد گرد موجود رہائشی کمیونٹیز کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطینی صحافیوں کی سنڈیکیٹ نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں فضائی حملوں میں 11 فلسطینی صحافیوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں