غزہ اور اسرائیل سے متعلق قراردادوں کا مسودہ سلامتی کونسل کی میز پر موجود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سفارت کاروں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل اور غزہ کے بارے میں مختلف حلقوں کی جانب سے قراردادوں کے مسودے پر ووٹنگ کرے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو جی ایم ٹی کے مطابق 2200 بجے یا پاکستانی وقت کے مطابق منگل کو 0300 بجے ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ سفارتی ذرائع نے اس حوالے سے دو قرار دادوں کے مسودات پیش کرنے کی بات کی۔

جمعے کے روز روس نے سلامتی کونسل کے ارکان کو ایک مسودہ قرار داد تقسیم کی تھی جس میں فوری، مستقل اور مکمل احترام انسانی پر مبنی جنگ بندی کی بات کی گئی اور محصور غزہ کی پٹی تک بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی پر ووٹنگ کا کہا گیا تھا۔

62
62

برازیل جو اس ماہ کونسل کی صدارت کر رہا ہے بھی حماس کے شرمناک دہشت گرد حملوں کی مذمت میں ایک مسودہ قرارداد پیش کرے گا۔

سات اکتوبر سے غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری نے آبادیوں کو ملیامیٹ کرکے رکھ دیا ہے۔ عمارتیں کھنڈر بن گئی ہیں۔ غزہ کی پٹی میں ایک ناقابل بیان انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 27 ہزار 50 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف مغربی کنارے میں بھی 58 افراد کو مار دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 950 سے بھی بڑھ گئی ہے۔ ان میں سے 9 ہزار 700 فلسطینی غزہ کی پٹی میں زخمی ہیں۔

مختلف ملکوں کے حکام کے مطابق لگ بھگ 160 غیر ملکی شہری بھی قتل ہوگئے ہیں۔ ان میں سے کئی اسرائیلی شہریت بھی رکھتے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے 199 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں