لبنانی ائیر لائنز کے پانچ طیارے احتیاطی طور پرترکیہ میں رہیں گے۔ ترجمان مڈل ایسٹ ائیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان نے اپنے قومی فضائی کمپنی مڈل ایسٹ ائیر لائنز کے پانچ طیاروں کو ترکیہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور مزاحمتی گروپوں کے درمیان جاری جنگی صورت حال میں احتیاط کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

لبنان میں اسرائیل اور حماس وحزب اللہ کے درمیان جاری تنازعے کو 2006 کی اسرائیل حزب اللہ جنگ کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ سنگین جنگی صورت حال سمجھا جا رہا ہے۔

دو ہزار چھ کی ایک ماہ پر پھیلی اسرائیلی جنگ کے دنوں میں بھی لبنان نے مڈل ایسٹ ائیر لائنز کے طیاروں کو بیرون ملک منتقل کر دیا تھا ، تاکہ انہیں محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فرق یہ ہے کہ سترہ سال قبل ائیر لائنز کے تمام طیارے دوسرے ملک بھجوا دیے تھے۔

اب کی بار کل 24 طیاروں میں سے صرف پانچ طیارے ترکیہ بھیجے جائیں گے۔ یہ طیارے امکانی طور پر اسی ہفتے میں ترکیہ منتقل کر دیے جائیں گے۔

مڈل ایسٹ ائیر لائنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی ے پانچ طیار ترکیہ جانے کے باوجود معمول کے فضائی آپریشن میں کوئی خلل نہیں آئے گا ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ضرورت پڑی تو مزید طیارے بھی بیرون ملک اسی حفاظتی تدبیر کے تحت روانہ کیے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ائیر لائینز کا عملہ ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار رپے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں