غزہ کی صورتحال پر سعودی ولی عہد کا جاپانی وزیراعظم سے فون پر تبادلہ خیال

معصوم شہریوں پر بمباری بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں: محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ پر جاری حملوں اور اس سلسلے میں فوج کے استعمال میں اضافے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپان کے وزیر اعظم فمیو کیشیدا کے درمیان فون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان یہ بات چیت بدھ کے روز ہوئی ہے۔ اس دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے اس موقف پر زور دیا کہ غزہ میں سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر بمباری اور حملے کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور سنگین جرم ہے۔

انہوں نے خطے میں عام لوگوں اور معصوم شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔ ولی عہد نے اس موقع پر فوجی کارروائیاں کم کرنے کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے اپنے موقف کا اعاداہ کیا تاکہ سلامتی کو درپیش خطرات میں کمی لائی جا سکے۔ نتیجیتاً خطے میں ہی نہیں پوری دنیا میں امن و استحکام لایا جا سکے۔

سعودی ولی عہد اور جاپانی وزیر اعظم فمیو کیشیدا نے اپنے دو طرفہ گفتگو میں غزہ میں جاری تصادم کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر پائی جانے والی تشویش کا بھی ذکر کیا۔ دونوں رہنماوں نے تصادم کو روکنے کے لیے خطے میں امن و استحکام لانے کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں