محمد بن سلمان اور یو این سیکرٹری جنرل کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ غزہ میں جنگ بڑھنے اور مزید بڑھائے جانے کے خطرے سے پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ولی عہد اور سیکرٹری جنرل کے درمیان یہ گفتگو فون کال پر کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد بن سلمان نے جنگی بڑھاوے کی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر بات چیت کی اور کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہییں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حالات پیدا کرنے زور دیا اور کہا اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں یقینی بنایا جائے۔

سعودی رہنما نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور اس سے جڑے ادروں کے کردار کو بھی اجاگر کیا ۔ تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ ہو سکے۔ ولی عہد نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور امدادی کارروائیوں کے فوری شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں