'انشورنس کور' میں تبدیلی مڈل ایسٹ ائیر لائنزکا فضائی آپریشن محدود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی فضائی سروس مڈل ایسٹ ائیر لائنز اپنے 'انشورنس کور' میں تبدیلیوں کے بعد اپنی پروازوں میں کمی لائے گی۔ یہ بات ائیر لائن کے چئیرمین محمد الحوث ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی ہے۔

چئیرمین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صرف بائیس طیاروں میں سے صرف آٹھ طیاروں کے ذریعے فضائی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

آپریشن کو محدود کرنے کا آغاز اگلے ہفتے سے کیا جارہا ہے۔ اس کمی کی وجہ 'انشورنس کور' میں تازہ تبدیلی ہے۔

واضح رہے اسی ہفتے کے آغاز میں فضائی کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کے 24 جہازوں میں سے 5 جہاز کسی تصادم سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے طور ترکی میں رکھے جائیں گے۔

اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ بھی حماس کے بعد تصادم اور ٹکراو کی حالت میں آچکے ہیں۔ 2006 کی اسرائیل حزب اللہ جنگ کے بعد ایک بار پھر جنگی خطرہ بڑھا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں