شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا امریکی وزیر دفاع سے رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کا امریکی وزیر دفاع سے فون کال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ فون کال خلیج تعاون کونسل اور آسیان کی مشترکہ کانفرنس کے موقع پر جمعہ کے روز کی گئی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے 'وام' کے مطابق صدر امارات نے امریکہ اور امارات کے درمیان دفاعی امور پر تعاون اور سٹریٹجک تعلقات کا حوالہ دیا کہ ان تعلقات نے دونوں کو باہم جوڑ رکھا ہے۔

انہوں نے خطے کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں بھی بات کی۔ جن کی وجہ سے تشدد اور علاقائی سطح پر عدم استحکام کے بڑھاوے کا چیلنج ہے جبکہ امن کے امکانات کو خطرے میں ڈالے جانا کا خدشہ ہے۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس موقع پر اسرائیل اور غزہ کی جنگ میں سویلینز کے تحفظ کو اپنی ترجیح کے طور پر بتایا اور کہا بین الاقوامی قوانین کے مطابق شہریوں کا تحفظ ضروری ہے۔ نیز یہ کہ انسانی بنیادوں پر غزہ کی پٹی تک امدادی اشیاء کی فراہمی کے لیے راہداری کو فوری محفوظ بنانے پر زور دیا۔

امارات کے رہنما نے امن کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ نیز کہا جامع امن کے قیام کے لیے ایک سیاسی اپج کی ضرورت ہے۔ تاکہ خطے کے تمام لوگوں کو فائدہ ہو سکے اور علاقائی سطح پر امن و استحکام کا امکان پیدا ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں