فلسطین اسرائیل تنازع

ترک صدر طیب ایردوآن کا حماس قائد اسماعیل ہنیہ سے فون پر تبادلہ خیال

صدر نے انقرہ کی غزہ کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا: ایوان صدر ترکیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن اور حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ کے درمیان فون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترکیہ کے ایوان صدر کے مطابق صدر نے فون پر اسماعیل ہنیہ کو جنگ بندی کے بارے میں انقرہ کی طرف سے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

ہفتے کے روز ہونے والی اس فون کال پر غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس تناظر میں صدر ایردوآن نے حماس رہنما کو غزہ تک امدادی سامان کی رسائی اور زخمیوں کے علاج معالجے کی خاطر کوششوں اور انتظامات کے بارے میں بھی بتایا ۔

نیز اسرائیل کی مسلسل بمباری کے دوران غزہ میں ہونے والے زخمیوں کے ترکیہ کے ہسپتالوں میں علاج کے امکانات اور ممکنہ تیاری کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں