مشرق وسطیٰ

اسرائیل ۔ حماس جنگ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک ڈالر سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی صورت حال کی وجہ سے دنیا پر مرتب ہونے والے اثرات کا ایک پہلو ہے۔

تیل کی منڈی میں قیمت میں یہ کمی ان سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم ہے جو پچھلے ہفتے کے اختتام پر نسبتاً زیادہ ہوئی ہیں۔ عالمی سطح پر یہ احساس پایا جاتا ہے کہ تیل کی دولت سے مالال خطے میں یہ جنگ دور تک پھیل سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی سعودی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے نو بجے تک برینٹ کروڈ فیوچر 67 سینٹ تک نیچے آ گیا ، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت اکانوے اعشاریہ چار نو فیصد ہو گئی۔

اس سے پہلے پیر ہی کے روز فی بیرل تیل کی یہ قیمت ایک اعشاریہ صفر آٹھ کے فرق کے ساتھ 91 اعشاریہ صفر آٹھ فی بیرل پر آ گیا تھا۔

دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 82 سینٹ کم ہو گیا اور نئی قیمت ستاسی اعشاریہ دو چھ ڈالر ہو گئی۔ یوں سیشن کے اختتام پر ایک فیصد سے زائد کا معاہدوں کا فرق آ گیا۔ یہ اضافہ پچھلے ہفتے سے مسلسل دیکھا گیا ہے۔

اس کی وجہ یہ خوف بن رہا ہے کہ سپلائی میں اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے کوئی رخنہ نہ آ جائے۔ کیونکہ یہ جنگ پورے آس پاس کے ملکوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں