اسرائیل پر غزہ کیلئے زمینی حملے کے التوا کا امریکی دباؤ مسلسل ہے: ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاریوں کے درمیان امریکی حکومت اسرائیل پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنی زمینی کارروائی کو ملتوی کرے تاکہ حماس کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے مزید وقت مل سکے۔

ایک باخبر ذریعہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اسرائیلی قیادت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی آزادی کے محاذ پر پیشرفت کی خاطر اور غزہ میں امدادی ٹرک لانے کی ضرورت کے پیش نظر زمینی حملے کو ملتوی کردے۔

ایک باخبر سفارت کار نے وضاحت کی ہے کہ مذاکرات میں غزہ میں امداد لانے کے بارے میں بات چیت کی گئی اور یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے عارضی جنگ بندی کی ضرورت پر بھی بات کی گئی ہے۔ دوسری طرف بلومبرگ نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کیا کہ وہ زمینی کارروائی شروع کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں