باحہ میں دو گاڑیوں کی ٹکر میں تین سعودی شہری جاں بحق، تین شدید زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے باحہ ریجن میں پیر کو کرا الصایدہ روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں تین سعودی شہری ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ’جاں بحق ہونے والے وزارت اسلامی امور کے ماتحت مساجد میں بطور مؤذن کام کر رہے تھے‘۔

باحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا ’آپریشن روم کو کرا الصایدہ روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم کی اطلاع ملی۔ فوری طور پر تین امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا ’حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے، ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ تینوں زخمیوں اور مرنے والوں کی میتوں کو باحہ کے کنگ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’حادثے کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔

وزیر اسلامی امور ودعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ایکس اکاؤنٹ پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں مؤذوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں