ہالینڈ کے وزیراعظم کی آج اسرائیل آمد متوقع

نیتن یاہو اور محمود عباس سے تفصیلی بات چیت کریں گے،اپنا دفاع بین الاقوامی قوانین کے مطابق کرنا چاہیے اور انسانی بنیادوں پر بنائے گئے قواعد کا خیال رکھنا چاہیے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے آج پیر کے روز اسرائیل پہنچیں گے، وہ نین یاہو کے ساتھ جاری جنگ کے بارے میں قریبی مشاورت کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بات ہالینڈ کے وزیر اعظم نے اتوار کے روز بتائی ہے۔ 'روٹے' کے دورہ اسرائیل کی تصدیق ہالینڈ کی وزارت خارجہ کی طرف سے 33 سالہ ڈچ خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے، جو اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے سے تھوڑا پہلے غزہ میں اپنے خاندان سے ملنے گئی تھی۔

'روٹے' کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نیتن یاہو سے ڈچ خاتون کی موت کے بارے میں وضاحت مانگی ہے۔نیز ڈچ وزیر اعظم نے نیتن یاہو سے غزہ پر جاری جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفے کرنے کا بھی کہا ہے تاکہ غزہ کے رہائشیوں کی مدد کو پہنچنا ممکن ہو۔

ڈچ وزیر اعظم نے دو ٹوک انداز میں اسرائیلی حق دفاع کی تائید کی تاکہ اسرائیل حماس سے درپیش خطرے کا خاتمہ کر سکے، نیز حماس کے پاس موجود مغویان کو چھڑا سکے۔

تاہم ڈچ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ' اپنا دفاع بین الاقوامی قوانین کے مطابق کرنا چاہیے اور انسانی بنیادوں پر بنائے گئے قواعد کا خیال رکھنا چاہیے۔

علاوہ ازیں فرانس کے صدر میکرون کے بھی اسرائیل پہنچنے کی اطلاع ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم رشی سونک بھی اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں