اسرائیل کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں: فرانسیسی صدر

غزہ کے یرغمالی کی رہائی ’پہلا مقصد‘ ہونا چاہیے: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ سے ملاقات کے بعد بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے منگل کو اسرائیل کے یکجہتی کے دورے پر کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کو رہا کرنا غزہ میں جنگ کا ’پہلا مقصد‘ ہونا چاہیے۔

میکروں نے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’آج ہمارا پہلا مقصد تمام یرغمالیوں کی رہائی ہے، بغیر کسی امتیاز کے، کیوں کہ بچوں، بڑوں، بوڑھوں، شہریوں اور فوجیوں کی زندگیوں سے کھیلنا ایک بھیانک جرم ہے۔‘

فرانس کے صدر عمانوئل میکروں 24 اکتوبر 2023 کو تل ابیب میں فرانسیسی نژاد اسرائیلی شہریوں سے ملاقات کر رہے ہیں جن کے عزیز یرغمال بنائے گئے ہیں (رائیٹرز)
فرانس کے صدر عمانوئل میکروں 24 اکتوبر 2023 کو تل ابیب میں فرانسیسی نژاد اسرائیلی شہریوں سے ملاقات کر رہے ہیں جن کے عزیز یرغمال بنائے گئے ہیں (رائیٹرز)

میکروں نے مزید کہا کہ مہم کو ’اس تنازع کو وسیع کیے بغیر‘ جاری رکھنا ہے۔

فرانسیسی صدر اسرائیل کے ’یکجہتی‘کے دورے پر ہیں اور انہوں نے تاحال فلسطینی شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں