ترکیہ میں ریٹائرڈ فوجی نے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ رات ترکیہ کی ریاست کوکیلی میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی بیوی اور بیٹے کو گولیاں مار کر قتل جب کہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔ اس واقعے کے بعد اس نے خود کشی کی کوشش جس کے بعد اسے بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے۔

مقامی ترک میڈیا کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی ترکیہ میں واقع شہر کوکیلی میں ایک ریٹائرڈ فوجی نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی ذاتی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی اور بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب کہ ان کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

باپ نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے اور بیٹی کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تاہم پڑوسیوں نے پولیس اور ایمبولینس کو بلایا اور وہ اس کی اور زخمی بیٹی کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نوزت اب بھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے، لیکن اپنے خاندان کے دو افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارنے کے بعد وہ ابھی تک خطرے کے مرحلے میں نہیں پہنچا۔

ان کی بیٹی ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔ خاندانی جھگڑا جس کے نتیجے میں نوزت کی بیوی زلیخا کو قتل کر دیا گیا کل صوبہ کوکیلی کے مرکز میں گولک کے علاقے میں بہاریہ اسٹریٹ پر پیش آیا۔ اس کے نتیجے میں اس کے بیٹے یوگلکن کی موت اور اس کی بیٹی نور سیدہ کی شدید چوٹ بھی آئی۔ ترک پولیس نے ابھی تک قاتل کا کوئی بیان شائع نہیں کیا ہے کیونکہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ قاتل نے اپنے جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہا۔

ریسکیو ٹیموں نے بھی ان کے بیٹے اور بیوی کو بچانے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ دم توڑ گئے۔ دو افراد کی موت اور تیسرے شخص کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے خاندانی جھگڑے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں