غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کے چھ اہلکار قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے چھ اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا ہے جس کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک جان سے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے نے منگل کو بتایا ہے کہ ’حالیہ جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 16 ہیلتھ ورکرز دوران ڈیوٹی جان سے گئے جبکہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے 35 اہلکاروں کو بھی قتل کیا گیا۔

’ان میں سے چھ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قتل کیا گیا۔‘

پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے مطابق غزہ، مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس، اردن، لبنان اور شام میں 56 لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پانچ ہزار سے زیادہ افراد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں مارے جا چکے ہیں۔

اسرائیل کے مطابق فلسطینی گروپ حماس نے اس کے 222 شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور وہ محصور فلسطینی علاقے پر زمینی حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں