فرانس کے صدر میکرون کی بھی اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے صدر عمانوئل میکرون بھی آج اسرائیل کے دورے پر آئیں گے۔ ان کا یہ دورہ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں اسرائیل کے اتحادیوں کے دورے کی جاری سیریز کے حوالے سے ہے۔

تاہم فرانس کے ایوان صدر کے مطابق وہ فلسطینی ریاست کے ایشو کے ساتھ ساتھ یہودی بستیوں کے معاملے پر بھی اسرائیلی قیادت سے بات چیت کریں گے ، جاری کردہ بیان کے مطابق میکرون حقیقی نوعیت کے امن عمل کے اجرا پر بات کریں گے۔

فرانسیسی ایوان صدر کے بیان کے مطابق اس وقت اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف بڑا واضح موقف اپنایا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل کے دورے کے موقع پر میکرون اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے علاوہ فرانس کے ان شہریوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کریں گے۔ فرانس کے سات شہری سات اکتوبر سے لاپتہ ہیں جبکہ ایک فرانسیسی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ غزہ میں مغویں کے ساتھ ہے۔

فرانس کے رہنما کے دورے کا اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کو رات گئے کیا تھا۔ ان سے پہلے امریکی صدر کے علاوہ برطانیہ اور ہالینڈ کے وزرائے اعظم بھی اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں