سعودی وزیر خارجہ اور رومانیہ کی ہم منصب کا غزہ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو رومانیہ کی ہم منصب نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ اور گرد ونواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی ختم کرانے کے لیے درکار طریقوں اور خطے میں جاری کشیدگی کو علاقائی تنازع کی طرف بڑھنے سے روکنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

فریقین نے ایک منصفانہ اور جامع امن منصوبہ تلاش کرنے کےلیے بین الاقوامی برادری کے درمیان دو طرفہ اور کثیر فریقی رابطوں کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایسا حل جو فلسطینیوں کی امنگیں پوری اور شہریوں کی سلامتی میں معاون بنے۔

علاوہ ازیں طبی ساز وسامان اور امدادی اشیا کی ترسیل کو یقینی بنا کر غزہ میں انسانی بحران کو کم کیا جا سکے۔

دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں