حماس کا ایک وفد ماسکو پہنچ گیا: روسی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ کے 20ویں روز حماس کا ایک وفد روس کے دارالحکومت ماسکو کے دورے پر پہنچا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو بتایا کہ حماس کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جس کی سربراہی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق کر رہے ہیں ماسکو کا دورہ کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حماس کے نمائندے ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔ جہاں تک بات چیت کا تعلق ہے ہم آپ کو اس سے متعلق بعد میں مزید آگاہ کریں گے۔

یاد رہے قبل ازیں جمعرات کو روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن غزہ کی پٹی میں شہریوں کو قتل کرنا دفاع میں شامل نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ قطر میں حماس کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد حراست میں لیے گئے یرغمالیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں 20 روز کے دوران 7028 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں