ہفتہ کے روز جزوی چاند گرہن ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل ہفتہ کے روز 28 اکتوبر کو ماہ ربیع الثانی کے پورے چاند کی وجہ سے چاند، زمین اور سورج ایک لائن میں آجائیں گے۔ اس کی وجہ سے سعودی عرب میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔

سعودی ماہر فلکیات ملہم ہندی، جو عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنسز کے رکن ہیں، نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چاند زمین کی بالکل سیدھ میں ہوگا۔ اس کی وجہ سے اس کا کچھ حصہ زمین کے سائے کے پیچھے چلا جائے گا۔ اس طرح جزوی چاند گرہن کا واقعہ پیش آئے گا۔ جزوی گرہن کا واقعہ ہفتے کی شام کو ہوگا۔

سعودی وقت کے مطابق یہ جزوی چاند گرہین رات 10:35 پر شروع ہوگا اور 11:14 بجے عروج پر پہنچ جائے گا۔ عروج پر 6 فیصد گرہین ہوگا۔ پھر رات 11:52 پر گرہن ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرہن کو تمام عرب ملکوں اور ایشیا، افریقہ اور یورپ کے ملکوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں