فلسطین اسرائیل تنازع

امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہے :کریم خان

پراسیکیوٹر کے غزہ کے دورے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر نے رفح راہداری کا دورہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ غزہ اور اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔ کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل کی بمباری اور حملوں میں تیزی کی وجہ سے غزہ میں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کریم خان نے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالے جانے کو بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی قرار دیا۔ 'ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عدالت انصاف کا دائرہ کار بھی بنتا ہے کہ وہ مقدمہ چلا سکے۔'

کریم خان نے کہا 'میں چاہتا ہوں کہ اسرائیل کو یہ کھلے انداز سے بتا دیا جائے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر خوارک و ادویات وغیرہ کی فراہمی بلا تاخیر فراہمی کے لیے نظر آنے والی اور سمجھ میں آنے والی کوششیں ضروری ہیں۔ '

پراسیکیوٹر نے کہا ' میں نے امدادی اشیا سے بھرے ٹرک دیکھے ہیں۔ یہ ٹرک مصر میں بھی رکے ہیں اور رفح کی راہداری پر بھی رکے ہوئے ہیں۔ ان امدادی اشیا کی فراہمی غزہ کے شہریوں کو ضرور اور بلا تاخیر ممکن ہونی چاہیے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں