فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ پر حملوں کا چوتھا مرحلہ۔ نیتن یاہو کی جوبائیڈن سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی آٹھ ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے بعد اب حملوں کے چوتھے سلسلے میں وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن سے بطور خاص بات کی ہے۔

غزہ کے شہریوں پر حملے کا چوتھا مرحلہ مسلسل جاری حملوں کے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ اسرائیلی حملوں کا یہ مرحلہ تیز تر اور شدید تر ہو گا۔

نیتن یاہو کا رواں ماہ کے دوران امریکی صدر سے کئی بار فونک رابطہ ہو چکا ہے، جبکہ خود جوبائیڈن بھی اسرائیل کا اس تناظر میں شروع میں ہی دورہ کر چکے ہیں۔

امریکہ نے اسرائیل کا مکمل ساتھ دینے کے اعلان کے علاوہ ہر قسم کا جدید ترین اسلحہ بھی اسرائیل کے لیے بروئے کار لانے کے اقدامات کیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو کی صدر جوبائیڈن کے ساتھ بات چیت اتوار کے روز ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں