اسرائیل سے روس پہنچنے والے یہودی روسی پرواز ہوائی اڈے پرعوامی غم و غصے کا شکار

روسی یہودی کمیونٹی واقعے پر افسردہ مگر غزہ کے حالات کے باعث حیران نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

روس کی یہودی کمیونٹی نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے تسلسل کے بعد اسرائیلیوں اور یہودیوں کے ساتھ دنیا بھر میں پیش آنا شروع ہوجانے والے واقعات کے بارے میں اپنے ردعمل میں کہا ہے' جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسردہ ہیں مگر حیران نہیں ہیں۔ '

ماسکو کی یہودی کمیونٹی کے افراد نے یہ بات روس کے ایک ہوائی اڈے پر اترنے والے اسرائیلیوں کے حوالے سے ہونے والے بلوے کے بعد کہی ہے۔ یہ اسرائیلی اتوار کے روز اسرائیل کے حالات کی وجہ سے روس پہنچے تھے تاکہ آرام و سکون سے رہ سکیں۔

یہودی کمیونٹی کے افراد کا کہنا ہے 'اسرائیل اور حماس کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر ایک اضطراب اور کشیدگی کی صورت حال ہے۔ '

23 سالہ یہودی شلمیت جو کہ ایک ٹیچر ہیں ۔ وہ ماسکو میں ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر گفتگو کر رہی تھیں ' بلوے میں وہ لوگ شامل تھے جو زیادہ جانتے اور سمجھتے نہیں ہیں۔ '

'روسی معاشرے میں بہت سے لوگوں نے یہودیوں کے بارے میں نفرت اور دشمنی کے بیج بونے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کرتے کہ ہم انسان ہی رہتے ہیں۔'

شلمیت نے مزید کہا ' جو واقعہ ہوا ہے بہت ناخوشگوار تھا۔ ہم ایسے لوگوں کی وجہ سے اشتعال میں نہیں آنا چاہتے جو نہیں جانتے کہ چیزوں کو کس طرح توڑا اور مروڑا جاتا ہے۔'

جہاں شلمیت نامی ٹیچر کھڑی تھیں تو ان کے پیچھے روسی پولیس کی محافظ گاڑی کھڑی تھی تاکہ یہودی عبادت گاہ کی حفاظت کر سکے۔ اس موقع پر یہودی بچوں کی ایک تعداد بھی سکول کی ٹیچرز کے ساتھ جاتی نظر آئی۔

روسی پولیس حکام کے مطابق ہوائی اڈے پر یہودیوں کےساتھ آنے والے واقعے کے بعد 60 افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ لوگ مبینہ طور پر ان یہودی لوگوں کے خلاف بلوے میں ملوث ہو سکتے ہیں اسرائیل سے آرہے تھے۔

پولیس افسر کے مطابق درجنوں افراد اسرائیلیوں کا سن کر کہ وہ اسرائیل سے روس آرہے ہیں ہوائی اڈے کے رن وے پر چڑھ دوڑے تاکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر سکیں۔

یہ لوگ جہاز کے اترے ہی اس کے ارد گرد جمع ہونا چاہتے تھے۔ تاکہ اسرائیلیوں کو اترتے ہی دبوچ لیں۔ اس دوران مطاہرین سے اسرائیلی یہودیوں کو بچاتے ہوئے چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں