تھائی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وزیر خارجہ کا دورہ قطر ومصر، حماس سے مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ نے اسرائیل پر حملے میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 22 تھائی باشندوں کی رہائی کے لیے منگل کو قطر اور مصر کا ہنگامی دورہ شروع کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بینکاک میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تازہ ترین اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں حماس کے ہاتھوں 230 سے زائد یرغمال ہیں جن میں سے 22 تھائی باشندے ہیں۔

تھائی وزیر اعظم سریتھا ویسین نے پیر کو کہا ہے کہ ان کی حکومت تھائی شہریوں کو گھر پہنچانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے بدھ کو مصری وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت سے قبل وزیر خارجہ پرنپری بہیدہ نوکارا کو منگل کو قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے روانہ کیا ہے۔

تھائی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پارنپری ’اسرائیل اور غزہ میں جاری تشدد کے نتیجے میں یرغمال بنائے گئے تھائی شہریوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔‘

جب تنازع شروع ہوا تو تقریباً 30 ہزار تھائی باشندے اسرائیل میں کام کر رہے تھے، جن میں سے بہت سے زرعی شعبے میں تھے۔
وزارت کے مطابق اس تنازعے میں کم از کم 32 تھائی باشندے ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

سریتھا نے پیر کو پڑوسی ملک لاؤس کے دورے سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہم جنگ کے متاثرین کی طرح ہیں۔ ہم زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیوں کہ اسرائیل میں تھائی لینڈ کے دوسرے ممالک کے مقابلے زیادہ کارکن ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں