غزہ میں جنگ کے وقفے ضروری ہیں۔ وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری بمباری میں انسانی بنیادوں پر وقفہ کرنے میں وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفوں پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا ' کینیڈا کے مغویان کو غزہ سے نکالنے میں وقت بہت کم رہ گیا ہے اور غزہ میں اشیائے خورونوش کی ضرورت بد ترین حالت کو پہنچ چکی ہے۔'

کینیڈا کی وزیر اعظم کے مطابق بمباری کی زد میں غزہ میں چار سو کینیڈین پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ خوف اور پریشانی میں رہ رہے ہیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ غزہ کی جنگ میں وقفے ہوں اور انسانی بنیادوں پر وہاں اشیا کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔'

وزیر خارجہ میلانے جولی یہاں ٹورنٹو میں اکنامک کلب آف کینڈا سے خطاب کر رہی تھیں۔ ' ان کا کہنا تھا فوری طور پر غزہ میں خوراک ، ایندھن ، اور پانی کی شدید ضرورت ہے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں