فلسطین اسرائیل تنازع

’سعودی عرب غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے سفارتی مہم چلا رہا ہے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب غزہ میں اسرائیلی حملے بند کرانے اور غزہ کے باشندوں تک امدادی سامان کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی سفارتی مہم چلا رہا ہے‘۔

مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منگل کو کابینہ کا اجلاس ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کو امریکی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کابینہ نے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بتایا کہ ’سعودی عرب غزہ میں حملے بند کرانے، امدادی تنظیموں کو ضروری اور فوری انسانی امدادی سامان پہنچانے کا موقع فراہم کرانے کے لیے کوشاں ہے‘۔

’عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر سفارتی مہم چلائی جا رہی ہے۔ فلسطینیوں کی امنگیں پوری کرنے والے جامع اور مبنی بر انصاف حل میں کردار ادا کرنے پر بھی آمادہ کیا جا رہا ہے‘۔

سعودی وزیر مملکت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا جدہ میں سوڈان کے متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی تفصیلات کابینہ سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔

کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ سوڈانی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے معاہدے تک رسائی کا باعث بنے گا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں