فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ سے 81 انتہائی زخمی فلسطینی آج مصر منتقل ہوں گے

صحرائے سینا میں فیلڈ ہسپتال کی تیاریاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر آج بدھ کے روز غزہ میں زخمی ہونے والے 81 فلسطینیوں کو رفح راہداری سے مصر داخلے کی اجازت دے گا۔ ان زخمیوں کو امکانی طور پر مصر میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

رفح راہداری کے حکام کے مطابق 81 زخمی غزہ کے شدید ترین زخمیوں میں سے ہیں۔ یہ سب اسرائیلی بمباری کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

آج بدھ کے روز العریش میں موجود محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان غزہ سے آنے والے ان زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے کیے لیے طبی عملہ موجود رہے گا۔رفح پر موجود مصری سیکیورٹی حکام نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شیخ زوید نام کے سرحدی و صحرائی شہر میں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی بھی تیاری ہے۔ تاکہ غزہ سے آنے والے زخمیوں کو علاج کی سہولتیں سرحدی علاقے میں ہی فراہم کی جا سکیں۔ منگل کے روز بھی رفح راہداری کے باہر مصر کی طرف متعدد ایمبولینسز دیکھی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں