اردنی فوج نے منشیات منتقل کرنے والا شامی ڈرون مارا گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردنی فوج نے شام کی طرف سے آنے والے ڈرون کو کامیابی سے روک لیا ہے۔ اردنی فوج کے مطابق یہ ڈرون جمعرات کے روز شام سے منشیات لے کر اردن آ رہا تھا۔

جس ڈرون کو راستے میں ہی دوران پرواز روک لیا گیا ہے یہ'کرسٹل میتھ' سے لدا ہوا تھا۔ خیال رہے رواں سال کے دوران اردنی فوج نے کئی ڈرون طیاروں کو پوری کامیابی سے روکا ہے۔

ان ڈرون طیاروں میں نشہ آور اشیا تھیں یا اسلحہ وغیرہ تھا۔ عرب حکومتوں اور مغربی ملکوں کا شام کے بارے میں کہنا ہے کہ شام میں تیز تر نشے والی منشیات کرتا ہے۔

اردنی وزیر خارجہ نے شام کے صدر بشارالاسد کے ساتھ ماہ جولائی میں ملاقات کی اور منشیات کے خلاف دو طرفہ تعاون کے لیے کہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں