امریکی پابندیاں اٹھتے ہی بھارت نے وینزویلا سے تیل خریدنے کا عندیہ دے دیا

جہاں سے بھی سستا تیل ملے گا، خریدیں گے ۔ بھارتی وزیر تیل ہردیپ سنگھ پوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت نے سستے تیل کی خریداری کے لیے وینز ویلا سے رجوع کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر تیل نے کہا ہم وینزویلا سے تیل خریدنے کو تیار ہیں بشرطیکہ یہ سستا ملے۔'

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ریفائنریز وینزویلا کے تیل کی صفائی کاکام بآسانی کر سکتی ہیں۔ بھارتی وزیر نے اوپیک کے رکن وینزویلا کے خلاف عاید امریکی پابندیاں ہٹنے کے بعد یہ عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے بھارت دنیا میں تیل درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ اس کی ضروریات کا 80 فیصد تیل بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ اپنے تیل کے درآمدی اخرجات میں کمی کی سبیل نکالے۔

بھارتی وزیر تیل ہردیپ سنگھ پوری نے کہا 'یہ تو ہمیشہ اچھا ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں تیل فراہمی کے امکانات کئی جگہوں اور ملکوں سے ہوں۔ بھارت ہر اس ملک سے تیل خرید سکتا ہے جو سستا فروخت کرے۔'

جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیاں 2019 سے جاری تھیں مگر دو ہفتے پہلے امریکہ نے یہ پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں