سعودی قیادت کا فلسطین کے لیے عوامی عطیات مہم چلانے کا اعلان

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 50 ملین ریال کا عطیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین ریال عطیہ کر دیا ہے؛ جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عوامی عطیات مہم کے تحت 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر کے تحت ’ساہم‘ ویب سائٹ پر عطیات مہم چلائی جائے گی۔

قبل ازیں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے لیے عوامی عطیات مہم چلانے کا اعلان کیا۔

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے فلسطین کے لیے عطیہ کرنے پر شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں