ساٹھ ملکوں کےسات ہزار شہریوں کے غزہ سے نکلنے پر مصر خوش آمدید کہنے کو تیار

اب تک 335 غیر ملکی زخمی اور 76 فلسطینی زخمی غزہ سے مصر پہنچائے گئے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ میں موجود 7000 غیر ملکی شہریوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو غزہ سے نکلنے کی اجازت کے بعد مصر نے اپنے ہاں خوش آمدید کہنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ بات مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہی ہے۔ یہ بیان تقریباً ایک ماہ کو چھو نے والی غزہ پر مسلسل بمباری کے بعد سامنے آیا ہے۔

مصر کے نائب وزیرخارجہ اسماعیل خیرات نے وزارت حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد بتائی ہے کہ مصر اس سلسلے میں غزہ میں موجود دوسرے ملکوں کے زخمیوں سمیت تقریباً سات ہزار افراد کا رفح راہداری کے راستے اپنے ہاں استقبال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسماعیل خیرات نے کہا ' ان کی معلومات کے مطابق سات ہزار غیر ملکیوں کا تعلق 60 مختلف ملکوں سے ہے۔' مصری نائب وزیر نے اس موقع پر یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ مصر ان غیر ملکیوں کو کب یا کس دن اپنے ہاں خوش امدید کہنے کی پوزیشن میں ہو گا۔

البتہ یہ ضرور بتایا ہے کہ بدھ کے روز 76 فلسطینی زخمی اور 335 دوسرے ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والے زخمیوں کو رفح راہداری کے راستے مصر منتقل کیا گیا ہے۔

ان میں 31 غیر ملکیوں کا آسٹریلیا سے تعلق ہے، 4 اٹلی کے شہری ہیں،5 فرانس کے باشندے ہیں جبکہ اکا دکا جرمنی اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب حماس میں وزارت صحت کی طرف سے اب تک شہید ہونےوالے افراد کی تعداد 8800 بتائی گئی ہے۔ ان شہدا میں سے دوتہائی عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں