امریکہ اور عرب ریاستوں کا غزہ میں صورت حال کو جوں کو توں رکھنا قبول نہیں: بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں اور تبادلہ خیال کے بعد اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور عرب ریاستوں کے درمیان اس امر پر اتفاق ہے کہ غزہ کی موجود صورت حال کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اسے تبدیل کرنا ہو گا۔

بلنکن نے واضح کیا اس مقصد کے لیے مسئلے کے دو ریاستی حل کی خاطر بہتر راستے کی طرف جانا ہو گا۔ وہ اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ اردن میں مصر اور اردن کے وزیر خارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کر رہے ہیں
امریکی سیکرٹری خارجہ اردن میں مصر اور اردن کے وزیر خارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کر رہے ہیں

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا امریکہ کو مغربی کنارے میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی وجہ سے پریشانی لاحق ہے۔

اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ لہٰذا اسرائیل کو بین القوامی قوانین سے بالا تر نہیں ہونا چاہیے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایمن صقدی نے کہاکہ انٹونی بلنکن کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے کوششیں کرنا چاہییں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں