جنگ کے بعد غزہ کو خودمختار فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے: رجب طیب ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے کے بعد غزہ کو ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے اور انقرہ کسی کی حمایت نہیں کرے گا۔

ترکی نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اس کی ضمانت کے لیے ایک نظام قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

جمعے کو قازقستان سے واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رجب طیب ایردوآن نے مغربی ممالک کی اسرائیلی حمایت پر اپنی تنقید کو دہراتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پر انقرہ کا اعتماد ’شدید طور پر متزلزل‘ ہوا ہے۔

’ہم ایسے فارمولوں کی حمایت کریں گے جو خطے میں امن اور سکون لائیں۔ ہم ایسے منصوبوں کی حمایت نہیں کریں گے جو فلسطینیوں کی زندگیوں کو مزید تاریک کرنے کے لیے بنائے گئے ہوں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں